چین کا آبنائے تائیوان  سے کینیڈین جہاز کے گزرنے پر سخت ردعمل


بیجنگ : چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل لی شی ہائی نے کہا کہ کینیڈین فریگیٹ ایچ ایم سی ایس "اوٹاوا ” آبنائے تائیوان سے گزرا اور عوامی سطح پر اس کی تشہیر کی گئی۔
پیر کے روز بتایا گیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے پورے عمل کے دوران کینیڈا کے بحری جہاز  کے گزرنے کی نگرانی اور حفاظت کے لیے بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا، اور صورت حال کا موثر جواب دیا اور اس سے نمٹا۔ کینیڈین فریق کے ریمارکس قانونی اصولوں کو مسخ کرتے ہیں اور ان اقدامات کا مقصد جان بوجھ کر خلل پیدا کرنا اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔ تھیٹر میں موجود دستے ہر وقت ہائی الرٹ  ہیں اور تمام خطرات اور اشتعال انگیزیوں کا بھرپور عزم کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment