امر یکہ چین کو کنٹرول کرنے کے لیے تائیوان کو استعمال کرنا بند کرے، وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے منعقدہ یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے امریکہ تائیوان تعلقات کی حقیقت کی فہرست میں ترمیم، تائیوان کے معاملے پر موقف ، ایک چین کے اصول اور چین اور امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ تائیوان کے علیحدگی پسندوں کو منفی اشارہ ہے جو امریکہ کی جانب سے "چین کو کنٹرول کرنے کے لیے تائیوان کا استعمال” کرنے کی غلط پالیسی پر ڈٹے رہنے کی عکاسی کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطیوں کو درست کرے، ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں پر سختی سے عمل کرے، تائیوان کے معاملے کو انتہائی احتیاط سے دیکھے اور چین کو کنٹرول کرنے کے لیے تائیوان کو استعمال کرنا بند کرے۔گو جیا کھون کا کہنا تھا چین کا مطالبہ ہے کہ امریکہ تائیوان کے مابین عملی تعلقات کو بڑھانے سے باز آئے، تائیوان کو بین الاقوامی سطح پر اپنی الگ شناخت بنانے میں مدد کر نا بند کرے اور "تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت کرنا بند کرے، تاکہ چین امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔