آسٹریلوی فوجی طیارے نے چین کی فضائی حدود میں دراندازی کی ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں شی شا جزائر پر چین کی فضائی حدود میں آسٹریلوی فوجی طیارے کی دانستہ دراندازی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ
آسٹریلوی فوجی طیارے نے چین کی اجازت کے بغیر جان بوجھ کر شی شا جزائر پر چین کی فضائی حدود میں دراندازی کی، جس سے چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی اور چین کی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ چین کی جانب سے اس طیارے کی بے دخلی کے اقدامات جائز، قانونی اور پیشہ ورانہ ہیں۔ چین نے اس سلسلے میں آسٹریلوی فریق سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آسٹریلوی فریق اس طرح کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانا بند کرے۔

Comments (0)
Add Comment