امر یکہ زیرو سم گیم کی ذہنیت کو ترک کرے، چینی وزارت تجارت
بیجنگ () چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے نشاندہی کی کہ امریکی حکومت نے اسٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی محصولات کی ایڈجسٹمنٹ، عالمی تجارتی شراکت داروں پر 232 اسٹیل اور ایلومینیم ٹیرف کی بحالی اور ایلومینیم کی مصنوعات پر درآمدی محصولات میں مزید اضافے کا اعلان کیا ہے، جو کہ ایک مثالی یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ اقدام ہے۔ متعدد ممالک نے اس حوالے سے واضح طور پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور یہاں تک کہ امریکہ میں بھی اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے.چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ زیرو سم گیم کی ذہنیت کو ترک کرے، اپنے غلط طریقوں کو درست کرے، کثیر الجہتی تجارتی نظام کے صحیح راستے پر واپس آئے اور دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر برابری کے ساتھ مشاورت کے ذریعے اپنے متعلقہ خدشات کو دور کرے۔