عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں؟

راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں اخبارات، ٹی وی اور بلور ہیٹر کی سہولیات بحال کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں اخبارات اور ٹی وی کی سہولت واپس لی گئی تھی، تاہم عدالتی حکمنامے کے بعد عمران خان کو سہولیات دیدی گئی ہیں۔

اڈیالہ جیل پاکستان ٹیلی ویژن نیوز، انگریزی اخبارات اور الیکٹرک بلور ہیٹر کی سہولت دیدی گئی ہے۔

عدالت نے عمران خان کے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم عمران خان کو بیٹوں سے رابطہ کرنے کی سہولت تاحال نہیں دی گئی۔

یاد رہے کہ عدالت نے ہفتہ وار عمران خان کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

عمران خان کو ذاتی معالج کی جانب سے معائنہ کرنے کی بھی عدالت نے جیل میں اجازت دے رکھی ہے، تاہم ڈیڑھ ماہ سے ان کے ذاتی معالج سے معائنہ نہیں کروایا گیا۔

Comments (0)
Add Comment