توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چودھری نے ایک بار پھر معافی مانگ لی


اسلام آباد:سابق وفاقی فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
فواد چودھری نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے معافی مانگتے ہوئے تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔
بعد ازاں، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔
کیس کا پس منظر
اگست 2022 میں الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزمات عائد کرنے پر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی عمران خان کو توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس جاری کیا تھا۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کیے ہیں اور کہا گیا ہے کہ 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔20 جون کو عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوئے تھے۔3 جنوری کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

Comments (0)
Add Comment