ممبئی: ستارے زمین پر رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس کا فلم بین شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔اس فلم کے ذریعے عامر خان دو برسوں بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔فلموں کے ڈیٹا بیس کی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی کے مطابق ستارے زمین پر 2018 میں ریلیز ہوئی ہسپانوی فلم کیمپیونس (چیمپیئنز)کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں عامر خان، جینیلیا دیش مکھ اور درشیل سفاری شامل ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری آر ایس پرسنا نے کی ہے۔ستارے زمین پر رواں برس کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔