صدر آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا


دبئی: صدر پاکستان آصف علی زرداری کا گزشتہ رات دبئی ائر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے پائوں فریکچرہوگیا جس کے باعث انہیں فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعدہسپتال میں صدر آصف علی زرداری کے پاوں پر پلاستر کردیا۔
صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لئے پلاستر کیا گیا ہے ۔
ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری گھر منتقل، مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment