اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بصارت سے محروم افراد کی ہمت اور استقامت کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں ،
سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کے لیے خود انحصاری اور خود اعتمادی کی علامت ہے،
سفید چھڑی کا دن بصارت سے محروم افراد کی معاونت اور حوصلہ افزائی کرنے کی ترغیب دیتا ہے،
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں،
سفید چھڑی والوں کی فلاح و بہبود ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،
بصارت سے محروم افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر انہیں معاشرے کا فعال اور کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے،
انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کو معاشرتی زندگی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے ضرورت ہے،
بصارت سے محروم افراد کو تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرکے انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے،
سفید چھڑی کا عالمی دن بصارت سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ اور ان کی زندگی کو آسان بنانے کے عزم کی تجدید کا دن ہے،
سردارایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان قانون سازی کے ذریعے خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ اور فلاح وبہبود کے لیے پرعزم ہے،
قومی اسمبلی نے آئین پاکستان کو بریل رسم الخط میں مرتب کیا ہے اور ویب سائٹ کو بصارت سے محروم افراد کے لیے قابل رسائی بنایا ہے،
پارلیمان کی بلڈنگ کو خصوصی افراد کے لیے قابل رسائی بنایا گیا ہے، پارلیمان بصارت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی،
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں،