پاکستان عراق کا دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق


وزیراعظم محمد شہبازشریف کی عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر آج نیویارک میں ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عراق کے مابین مضبوط تعلقات کو خوش آئند قرار دیا جن کی بنیاد تاریخ، ثقافت اور مذہب پر مبنی ھے. وزیراعظم نے پاکستانی زائرین کے لئے ہر سال کئے جانے والے انتظاما ت پر عراقی حکومت کو سراہا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان عراق دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں باہمی طور پر تعاون کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے مابین موجود استعداد سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ پر جاری اسرائیلی قتل عام، ظلم و جبر اور لاکھوں انسانی زندگیوں کی تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی اور غزہ کی نسل کشی کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرانے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
بین الاقوامی مسائل پر اتفاق کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی بہن بھائیوں کو انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کے لیے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے پلیٹ فارمز پر بین الاقوامی کوششوں کو مزید مؤثر اور تیز کرنے پر زور دیا۔

Mr. Mohammed Shia' Al Sudani on the sidelines of 79th session of the United Nations General AssemblyPrime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meets with Prime Minister of Iraq
Comments (0)
Add Comment