اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر پیغام

ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے مضبوط اور متحرک جمہوری نظام ناگزیر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق۔

عوام کو اپنی قیادت منتخب کرنے کا حق جمہوریت کی بنیادی خصوصیت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی۔

عوامی نمائندے عوامی حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کرتے ہیں، سردار ایاز صادق۔

جمہوریت اظہارِ رائے کی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی ضامن ہے، اسپیکر قومی اسمبلی۔

جمہوری نظام کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں، اسپیکر ایاز صادق۔

سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر ملکی مفاد کے لیے یکجا ہو کر کردار ادا کریں، اسپیکر قومی اسمبلی۔

جمہوری نظام میں مذاکرات اور باہمی مشاورت سے مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی۔

مسائل کا حل ہمیشہ باہمی مشاورت سے ممکن ہے، سردار ایاز صادق۔

ہمارا مذہب بھی مشاورت کی اہمیت پر زور دیتا ہے، جو جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، اسپیکر قومی اسمبلی۔

عالمی یوم جمہوریت
Comments (0)
Add Comment