پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عمر ایوب ایک بار پھر اپنے عہدے سے مستعفی


پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ،عمر ایوب نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میں نے 22 جون کو ہی استعفیٰ دیا تھا، دوبارہ نامزدگی پر آپکا شکرگزار ہوں،2 سال سیکرٹری جنرل رہ کر پی ٹی آئی قیادت سے بہت کچھ سیکھا، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز کی سپورٹ کا بھی شکرگزار ہوں،میں سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مزید انصاف نہیں کرسکتا، قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھوں گا، مجھے لگتا ہے کوئی اور بندہ سیکرٹری جنرل آکر پارٹی سٹرکچر کو مزید بہتر بنا سکتا ہے، میں سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں ، پارٹی ورکر کی حیثیت سے کام کرتا رہونگا۔

Comments (0)
Add Comment