کچے کے ڈاکوئوں کے حملے میں زخمی کانسٹیبل ائیر ایمبولنس کے ذریعے لاہور منتقل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کا انقلابی سفر جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کچے میں ڈاکوؤں حملے میں شدید زخمی کانسٹیبل ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں بلال کی عیادت کے دوران لاہور منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مریم نواز شریف کے حکم پر زخمی بلال کو علاج کے لیے جنرل ہسپتال /پینز منتقل کر دیا گیا۔
کچہ کے ڈاکوؤں کے حملے میں گولیاں لگنے سے زخمی کانسٹیبل بلال کی ریڑھ کی ہڈی اور اعصابی نظام متاثر ہوا۔ جنرل اسپتال کے ماہر نیورو سرجن زخمی کانسٹیبل کا علاج کریں گے۔ زخمی کانسٹیبل بلال کے علاج کے تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کچے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل ہمارے ہیرو ہیں، مکمل بحالی تک بھرپور ساتھ دیں گے

اکیس جولائی کو ائیر ایمبولنس کے ذریعے میانوالی میں چھت سے گر کر شدید زخمی ہونے والی خاتون حلیمہ بی بی کو روالپنڈی منتقل کیاگیا تھا۔

حلیمہ بی بی کی جان بچانے کے لئے ائیر ایمبولنس کا پہلی بار استعمال ہوا تھا۔

Comments (0)
Add Comment