اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے صفدرخان باغی کو خیبرپختونخواکےلئے پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقررکردیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا۔
پارٹی کے سینئر نائب صدر و وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
چوہدری شجاعت حسین نے اس امیدکااظہارکیاکہ وہ اس نئی ذمہ داری کے ساتھ صفدرخان باغی ماضی کی نسبت زیادہ بہتر انداز میں پارٹی کے لئے خدمات انجام دیں گے ۔ صفدر خان باغی اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں