چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دی گئی تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دوں گا، عمران خان

راولپنڈی: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ اگر آئین میں ترمیم کرکے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن دی گئی تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دوں گا، اس سے قبل میں نے کبھی بھی اسٹریٹ موومنٹ کی کال نہیں دی، ایک تیلی لگانے سے سب کچھ تباہ ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ملک میں آئین سے کھلواڑ کیا جارہا ہے، پاکستان میں بنگلہ دیش سے برے حالات ہیں۔ بنگلہ دیش میں فوج نے اپنی عوام پر گولی نہیں چلائی، ملک میں اسٹریٹ موومنٹ کے دوران عوام باہر نکلی تو پاکستانی فوج بھی ان پر گولی نہیں چلائے گی، ‏عوام میں لاوا پک چکا ہے۔

Comments (0)
Add Comment