خیبرپختونخوا حکومت کا ایک لاکھ گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان


پشاور:وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے کے ایک لاکھ غریب گھرانوں کو 2 کے وی سولر سسٹم دیے جائیں گے، سولر سسٹم میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب بھی شامل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب سے صوبے میں بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی ہوگی، پنجاب میں صرف پینلز دیے جارہے ہیں، ہم پورا سولر سسٹم نصب کررہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے 20 ارب روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں تعلیم کارڈ کے اجرا کا بھی اعلان کیا ہے، ‘تعلیم کارڈ’ کا اجرا اپر چترال سے کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment