کھٹمنڈو:نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ہوائی اڈے پر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ائیرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کی کوشش کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔ حادثے کی وجہ سے طیارے کو آگ لگ گئی، طیارے میں 19افراد سوار تھے۔ جن میں سے 18افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
حادثہ اس وقت پیش آیا، جب پرواز کھٹمنڈو سے سوریہ ایئر لائنز کا طیارہ پوکھرا کے لیے اڑان بھر رہا تھا تو اڑان بھرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی وجہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے اور ہنگامی عملہ کام کر رہا ہے۔