مخصوص نشستوں کا معاملہ، نواز شریف کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار حیرت، اہم اجلاس بلا لیا


لاہور:سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے مسلم لیگی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید مشاورت کے لیے پیر کو اہم اجلاس مری میں طلب کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اور یہ فیصلہ 5-8 کے تناسب سے آیا تھا۔

عدت کیس کے فیصلے کے بعد بھی عمران خان کی رہائی ممکن نہیں: فیصل واوڈا
کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے عدت کیس کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہےکہ اس فیصلے کے بعد بھی عمران خان کی رہائی ممکن نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ عدت کیس شرمناک تھا، ذاتی زندگی کو سیاست میں لائے مگر آج کی بریت کے باوجود عمران خان کی رہائی ابھی ممکن نہیں ہوگی کیونکہ ابھی بہت مراحل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل آئین اور قانون سے بالاتر ایک فیصلہ آیا، کل کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھی ہیں،چاہے کوئی کتنا ہی آئین و قانون سے باہر جا کر رعایت دے دے، لاجک نہیں لاء جیتے گا، بہت سے مراحل اور کیسز باقی ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایسے آئین اور قانون سے بالاتر رعایت دیتے رہیں گے تو آئین اور قانون کے اندر جتنے ادارے ہیں وہ آپ کے سامنے آکر کھڑے ہوں گے، سیاسی فیصلے عدالتی فیصلے بنیں گے تو مشکلات ہوں گی۔

Comments (0)
Add Comment