پاکستان کے ترجیحی شعبہ جات میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے سفیر پاکستان کی بھرپور وکالت غیر ملکی فوجی فنانسنگ اور فارن ملٹری سیلز کی مکمل بحالی کا مطالبہ… سفیر پاکستان کا جنوبی ایشیا میں تذویراتی توازن بحال کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے امریکہ پر زور جوہری ہتھیاروں سے لیس دو پڑوسیوں کے درمیان نتیجہ خیز مکالمے کی ضرورت پر زور… امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی قیادت کا مظاہرہ کرے،پاکستانی سفیر
ہمارے پاس انسانی سرمائے کا ایک بڑا اثاثہ ہے اور یہ بڑھ رہا ہے،یہ ذخیرہ ڈیجیٹل طور پر باقی دنیا کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور اس کو ٹیکنالوجی کے استعمال پر عبور حاصل ہے۔ ہمارے سینکڑوں ادارے مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس ایکوسسٹم میں انتہائی اہم ملک ہے جس میں وسطی ایشیائی ریاستیں، افغانستان، ایران، ترکی، خلیجی ریاستیں، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ شامل ہیں۔