خلیج عدن میں حوثیوں کے حملے میں ایک امریکی سیلر زخمی

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کوم) کا کہنا ہے کہ خلیج عدن میں ایک مال بردار بحری جہاز پر یمن میں حوثی باغیوں نے دو کروز میزائلوں سے حملے کیے، جس کے نتیجے میں ایک امریکی سویلین ملازم (سیلر) شدید زخمی ہو گیا۔ سینٹ کوم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زخمی کارکن کو علاج کے لیے ایک دوسرے بحری جہاز پر پہنچا دیا گیا ہے۔

یمن سے خلیج عدن کے قریب دو مال بردار بحری جہازوں پر میزائلوں سے حملے

حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے گیارہ اہلکار حراست میں لے لیے

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ عملے کے اراکین ایم وی وربینا نامی بحری جہاز پر سوار تھے۔ مغربی بحرالکاہل کے ملک پالاؤ کے پرچم والا یہ مال بردار جہاز ایک یوکرینی کمپنی کی ملکیت ہے، اور اسے پولینڈ کی ایک کمپنی آپریٹ کرتی ہے۔

سینٹ کوم نے ایک دوسرے بیان میں کہا کہ اس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حوثیوں کی دو گشتی کشتیوں اور ایک ڈرون کو تباہ کر دیا۔ ”ہمیں یہ یقین ہو گیا تھا کہ یہ کشتیاں اور ڈرون امریکہ، اتحادی افواج اور خطے میں تجارتی بحری جہازوں کے لیے ایک ممکنہ خطرہ ہیں۔

https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.646.1_en.html#goog_396673281
Comments (0)
Add Comment