ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار

ایمازون کے بانی جیف بیزوز ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص بن چکے ہیں، آج کل اپنے بیٹے کی شادی کی پرتعیش تقریبات کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والے ایشیاء کے امیر ترین شخص بھارتی ارب پتی مکیش امبانی 115 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے گیارہویں بڑے دولت مند شخص ہیں۔
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال دولت میں 23 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد ایمازون کے بانی جیف بیزوز اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص بن چکے ہیں جن کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہے جب کہ اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے سربراہ ایلون مسک 2024ء میں 31 ارب ڈالر کے نقصان کے بعد 198 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص قرار دیئے گئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment