بنگلا دیش پریمیئر لیگ: کھلاڑیوں کو معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر

0


ڈھاکہ:بنگلا دیش پریمیئرلیگ (بی پی ایل) میں شریک کھلاڑیوں کو معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کا سامنا ہے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق بنگلا دیش پریمیئرلیگ (بی پی ایل) میں شریک کھلاڑیوں کو فرنچائزز مالکان کی جانب سے ابھی تک پہلی قسط نہیں دی گئی۔
قواعد کے تحت طے شدہ معاوضے کا نصف لیگ کے آغاز سے پہلے دینا ہوتا ہے۔
معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نے یقین دہانی کرائی کہ معاوضوں کی ادائیگی جلد ہوجائے گی۔
7 ٹیموں کی بی پی ایل کا آغاز 30 دسمبر سے ہوچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.