معروف صوفی شاعر مولانا جلال الدین رومی کا یومِ وفات17دسمبر کو منایا جائے گا
معروف صوفی شاعر مولانا جلال الدین رومی کا یومِ وفات17دسمبر کو منایا جائے گا۔وہ افغانستان کے شہر بلخ میں 30 ستمبر 1207 میں پیدا ہوئے ۔ان کا اصل نام محمد تھااور جلال الدین لقب تھا۔ مولانا جلال الدین رومی کے والد شیخ بہاوالدین بلند پایہ صوفی اور عالم تھے۔مولانا کی شخصیت اور کلام کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ 26 ہزار 666اشعار پر مبنی ان کی مشہورِ زمانہ مثنوی میں تصوف اور عشقِ الہی سمیت دیگر موضوعات کو انتہائی سادگی، روحانی اور عام فہم انداز میں بیان کیا گیا ہے۔عشق الہی اور معرفت کیانتہائی مشکل و پیچیدہ نکات سلجھانے کے لیے مولانا نے سبق آموز حکایات و قصیکہانیوں سے مدد لی اور انہوں نے جو کچگ بھی تحریر کیا وہ قرآن و حدیث کے مطابق ہے اور یہی وجہ ہے کہ 800 سال گزر جانے کے باوجود ان کے کلام کی اہمیت و افادیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ مولانا کی ساری زندگی سفر میں گزری۔انہوں نے اپنی زندگی کے آخری چند سال ترکیہ کے شہر قونیہ میں گزارے۔ مولانا جلال الدین رومی نے بلخ ، لارندہ، دمشق ، حلب بغداد اور حجاز کا سفر بھی کیا ۔انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام قونیہ میں گزارے اور ان کی وفات 17 دسمبر 1273میں ہوئی ۔ دنیا بھر کے صاحبانِ فکر و نظر آج بھی قونیہ میں کھنچے چلے آتے ہیں۔ مولانا جلال الدین رومی کی برسی کے موقع پر دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔