خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سیل، ملازمین کو رہائش گاہ چھوڑنے کا حکم
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سی ڈی اے کا بڑا ایکشن ،
خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔
خیبر پختونخواہ ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کر دیے گئے ۔
سی ڈی اے زرائع کے مطابق بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے ،
سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کے پی ہاوس سیل کر رہے ہیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ ہیں
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں موجود سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو رہائش گاہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے خیبرپختونخوا ہاؤس میں 40 کے قریب فیملی کوارٹرز ہیں جن میں کے پی ہاؤس کے ملازمین کے اہل خانہ رہائش پزیر ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ خیبر پختونخوا ہاؤس میں مقیم ملازمین وزیر اعلیٰ کے لیے کام کرتے ہیں جن میں وزیر اعلیٰ کے پی کا باورچی اور کلرک سمیت اسٹاف بھی شامل ہے جب کہ ان سرکاری ملازمین کے بچے اسلام آباد کے مختلف اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں۔
ذرائع کے مطابق کے پی ہاؤس میں موجود سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو اب رہائش گاہیں چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کی لیز کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔