پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی توڑپھوڑ کیس میں ضمانت منظور

0


اسلام آباد(ویب ڈیسک)انسداددِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے شعیب شاہین کی چھبیس نمبر چنگی توڑپھوڑ کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پراسیکیوٹرراجانوید اور شعیب شاہین کے وکلاء نے دلائل دیے،
انسداددِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی ضمانت منظور کی
شعیب شاہین کے خلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔
تھانہ نون میں درج مقدمہ میں ضمانت منظور ہونے کے باجود شعیب شاہین کی رہائی ممکن نہیں۔
شعیب شاہین تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.