دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے، صدر مملکت

0


لاہور:صدر مملکت آصف علی زرداری کی لاہور میں کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے گھر آمد،شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔
کیپٹن محمد علی قریشی گزشتہ دنوں بلوچستان میں شہید ہوئے تھے ،صدر مملکت نے کیپٹن محمد علی قریشی شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
صدر مملکت کا کیپٹن محمد علی قریشی کی خدمات اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیااور کہا کہ مُشکل کی اس گھڑی میں ہمدردیاں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،
صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے نوجوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئی، دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے،
صدر مملکت نے شہید کیپٹن کے اہلِ خانہ کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو سراہا۔قوم شہداء اور انکے خاندانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ،
صدر مملکت کی کیپٹن محمد علی قریشی کیلئے بلندی درجات، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.