چین اور گبون کے درمیان روایتی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر

0

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ اور جمہوریہ گبون کے صدر بریس کلوتیئر اولیگی نگویما کے درمیان بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں بات چیت ہوئی۔ گبون کے صدر چین کے سرکاری دورے پربیجنگ میں موجود ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئے دور میں چین گبون ہم نصیب معاشرے میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور گبون کے درمیان روایتی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات بین الاقوامی تبدیلیوں کی آزمائشوں پر پورے اتر ے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین گبون کی آزاد انہ ترقی میں اس کا قابل اعتماد دوست اور شراکت دار بننے، گبون کی سیاسی، اقتصادی اور سفارتی خودمختاری کی حمایت کرنے اور نئے دور میں چین گبون ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے گبون کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی جانب سے پیش کردہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا تصور اورچار گلوبل انیشی ایٹوز سب سے پہلے گلوبل ساؤتھ ممالک اور افریقی ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ چین بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے میں گبون کی حمایت کرتا ہے۔صدر بریس کلوتیئر اولیگی نگویما نے کہا کہ گبون ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل کرے گا اور ان کا ملک چین کے ساتھ عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گبون چین کی کثیرالجہتی کی حمایت کو سراہتا ہے اورچین کے ساتھ مل کر چین-افریقہ یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور گلوبل ساؤتھ ممالک کے مفادات کا مشترکہ تحفظ کرنے کے لئے تیار ہے۔بات چیت کے بعد، دونوں سربراہان مملکت نے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹوپرنفاذ، ، صفر ٹیرف، سپلائی چین اور چینی زبان کی تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کا مشترکہ طور پر مشاہدہ کیا۔ گبون کے صدرکے دورہ چین کے دوران، دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان نئے دور میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیرکے لئے مشترکہ بیان جاری کیا۔ اسی شام، شی جن پھنگ نے عظیم عوامی ہال میں صدر نگویما کے اعزاز میں استقبالیہ ضیافت کا اہتمام بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.