چین، ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2026 کی بلیو بکس جاری انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدت طرازی کی رفتار تیز
بیجنگ :چائنا انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2026اور "ورلڈ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2026 پر مشتمل بلیو بکس باضابطہ طور پر جاری کر دی گئیں۔”چائنا انٹرنیٹ ڈیولپمنٹ رپورٹ 2026کے مطابق، چین میں نیٹ ورک اور اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدت طرازی کی رفتار تیز ہوئی ہے، مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اور صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، جبکہ اے آئی ایجنٹس اور ایمباڈیڈ انٹیلی جنس کی صنعتیں بھی تیزی سے ابھر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 2025 میں چین کی انٹرپرائز سطح کی اے آئی ایجنٹ مارکیٹ کا حجم بڑھ کر 21.2 ارب یوآن ہو گیا، جبکہ ایمباڈیڈ انٹیلی جنس کی مارکیٹ کا حجم تقریباً 915 ارب یوآن ہے۔”ورلڈ انٹرنیٹ ڈیولپمنٹ رپورٹ 2026 میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2030 تک عالمی معیشت میں مصنوعی ذہانت کا حصہ 22.3 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ سکتا ہے، جو اس سال کی عالمی جی ڈی پی کا 3.7 فیصد ہوگا۔ تاہم، رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ مختلف خطوں کے درمیان ترقی کا عدم توازن روز بروز نمایاں ہو رہا ہے۔ اے آئی سیکیور کنیکٹیویٹی ایسوسی ایشن کے بانی سائرس ہوڈس نے کہا کہ چین مصنوعی ذہانت کے عالمی نظم و نسق کا طریقۂ کار تشکیل دینے کی حمایت کرتا ہے اور اس عمل میں رہنمائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔