کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں خود حکمرانی کے معیار کو بلند کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

0

 

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں مکمل اجلاس پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، جس کا بنیادی ایجنڈا پارٹی کی جامع اور سخت خود حکمرانی کے نفاذ کو مضبوط بنانا ہے۔ اس سلسلے میں غور و خوض کے لئے ایک سنگ میل دستاویز بھی پیش کی گئی ہے۔

چین جب 15ویں پانچ سالہ منصوبے (2026 تا 2030) کے دور میں داخل ہو رہا ہے تو یہ 2035 تک سوشلسٹ جدیدیت کو بنیادی طور پر حاصل کرنے کی بنیاد رکھنے کا اہم مرحلہ۔ اس دوران سی پی سی کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں حکمرانی کی صلاحیت کو مضبوط بنانا، عوام کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا، خود پسندی اور غفلت سے بچنا اور بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کرنا شامل ہیں۔

صرف مضبوط پارٹی قیادت اور خود حکمرانی و نظم و ضبط کے جامع اور سخت نظام سے غیر متزلزل وابستگی کے ذریعے ہی مرکزی قیادت کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد ممکن ہے اور ملک کی طویل مدتی ترقی کو درست سمت میں برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے پارٹی نے اس کوشش کو آگے بڑھانے پر زور دیا ہے۔ اس مقصد کے لئے پارٹی کے خود احتسابی اور نظم و ضبط کے جامع و سخت نظام کو مضبوط بنانے کی خاطر بلند تر معیار اپنانے اور زیادہ ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے اہم فیصلوں اور منصوبوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے کھوکھلے نعروں اور زبانی جمع خرچ سے گریز کرنا چاہیے۔ جو کہا جائے، اس پر عمل بھی ہونا چاہیے۔

بدعنوانی کے خلاف جنگ اب بھی مشکل اور پیچیدہ ہے، جس کے لئے زیادہ سنجیدگی، چوکسی اور پختہ عزم درکار ہے۔ یہ ایک انتہائی اہم جدوجہد ہے جس میں ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں اور اس کے لئے مسلسل اور غیر متزلزل دباؤ برقرار رکھنا ضروری ہے۔

پیغام واضح ہے کہ پارٹی کا خود احتسابی کا عمل ایک مسلسل جدوجہد ہے جس کی کوئی آخری منزل نہیں بلکہ ہر مرحلہ ایک نئے آغاز کی حیثیت رکھتا ہے۔ سی پی سی عوام کی بہتر خدمت کرنے کی اپنی صلاحیت کو مسلسل مضبوط بناتی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.