چین کی مینوفیکچرنگ صنعت میں اسمارٹ اور ماحول دوستی ترقی کا نمایاں فروغ

0

بیجنگ : چائنا اسٹیٹ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں، چین کی مینوفیکچرنگ صنعت میں اسمارٹ اپ گریڈیشن کے عمل میں تیزی آئی ہے۔ ملک بھر میں مینوفیکچرنگ اداروں کی جانب سے خودکار اور ڈیجیٹل آلات کی خریداری کی مالیت میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

اس رجحان کے نتیجے میں اسمارٹ آلات کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن میں سالانہ بنیادوں پر 28.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جن میں صنعتی روبوٹس اور خصوصی کاموں کے لیے استعمال ہونے والے روبوٹس کی تیاری بالترتیب 17.4 فیصد اور 42.1 فیصد بڑھی۔

اس کے علاوہ، مینوفیکچرنگ کی صنعت میں ماحول دوست تبدیلی بھی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ 2025 میں، مینوفیکچرنگ اداروں کی ماحولیاتی انتظامی خدمات کی خریداری کی مالیت میں سالانہ بنیادوں پر 7.3 فیصد اضافہ ہوا، اور گرین گورننس میں سرمایہ کاری مسلسل بڑھ رہی ہے۔ قومی سطح پر زیادہ توانائی استعمال کرنے والی مینوفیکچرنگ صنعتوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن کا مجموعی مینوفیکچرنگ میں تناسب گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.1 فیصد پوائنٹ کم ہوا، جس سے صنعتی ڈھانچے میں بہتری کا رجحان نمایاں ہے۔
نئی توانائی سے متعلقہ صنعتیں بھی تیزی سے ترقی کر رہی ہیں، جہاں نیو انرجی گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور لیتھیم آئن بیٹری مینوفیکچرنگ کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن میں بالترتیب 14.3 فیصد اور 25.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.