جاپان کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا کوئی حق حاصل نہیں ، چینی نمائندہ

0

جا پان دوسری جنگِ عظیم کے نتائج کو چیلنج کرتا ہے، سون لے

اقوام متحدہ () اقوامِ متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے قائم مقام چارج ڈی افیئرزسون لے نے سلامتی کونسل میں اصلاحات سے متعلق بین الحکومتی مذاکرات پر جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ جاپان کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا مطالبہ کرنے کا کوئی جواز حاصل نہیں۔جمعرات کے روز
سون لے نے کہا کہ جاپان ایک ایسا ملک ہے جو اپنی تاریخی جنگی جرائم پر آج تک سچے دل سے ندامت کا مظاہرہ نہیں کر سکا، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے، دوسری جنگِ عظیم کے نتائج کو چیلنج کرتا ہے اور جنگ کے بعد قائم عالمی نظام کو کھلم کھلا پامال کر رہا ہے۔ ایسے حالات میں جاپان نہ تو بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کی ذمہ داری اٹھانے کا اہل ہے اور نہ ہی عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چینی نمائندے نے زور دے کر کہا کہ تاریخ اور موجودہ رجحانات کی روشنی میں جاپان کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.