چین کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی حمایت کا اعادہ

0


بیجنگ : چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔منگل کے روز انہوں نے اس موقع پر کہا کہ چین، اپنے بنیادی مفادات اور اہم تحفظات سے متعلق امور پر پاکستان کی جانب سے دیرینہ مستقل اور غیر متزلزل حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” اور "اُڑان پاکستان” منصوبے کے درمیان ربط کو مضبوط بنانے، اور پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک فیز ٹو کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ چاؤ لہ جی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے بھرپور اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کو چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات مشترکہ طور پر کامیاب بنانی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین، صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز کی سب سے پہلے حمایت کرنے پر پاکستان کو سراہتا ہے، اور ان انیشی ایٹوز پر عملی پیش رفت کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ دونوں فریق اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے تحفظ، حقیقی کثیرالجہتی کے فروغ اور عالمی انصاف و مساوات کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان، تائیوان، سنکیانگ، شی زانگ سمیت چین کے بنیادی مفادات اور اہم قومی تحفظات سے متعلق امور پر چین کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی، چین کی قومی عوامی کانگریس کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہاں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.