ایشیا پیسیفک کا خطہ عالمی اقتصادی ترقی کا اہم انجن ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اپیک سیکرٹری
بیجنگ : ایشیا پیسیفک کا خطہ عالمی اقتصادی ترقی کا اہم انجن ہے۔اپیک ایشیاء پیسفک خطے میں سب سے اہم اقتصادی تعاون کا میکانزم ہے۔ جنوبی کوریا میں منعقدہ اپیک کے 32 ویں اکنامک لیڈرز اجلاس کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ نے اپیک سیکرٹریٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرایڈورڈو پیڈروسا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو لیا۔ ہفتہ کے روز انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی تجاویز ایشیاء پیسیفک خطے کے مستقبل، کھلے پن اور انضمام کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔ پیڈروسا نے کہاکہ اپیک کے اراکین میں بڑی اور چھوٹی معیشتیں دونوں شامل ہیں۔ لہذا، بڑی معیشتوں کی جانب سے عالمی نظام کے لیے اپنی حمایت کا فعال اور واضح اظہار نہایت اہم ہے۔ ایشیاءپیسیفک فری ٹریڈ ایریا اپیک مشن میں ایک مرکزی موضوع بن گیا ہے۔ ہم موجودہ راستے جیسے کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اور ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ کے ذریعے کام کر رہے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ آخر کار ایشیاء پیسیفک فری ٹریڈ ایریا قائم ہوگا۔ پیڈروسا کا ماننا ہے کہ 1991 میں تنظیم میں شمولیت کے بعد سے، چین نے ایشیاء پیسیفک خطے میں تجارت اور سرمایہ کاری، باہمی تعاون اور سہولت کاری کو فروغ دینے کے لیے مسلسل عملی اقدامات کیے ہیں، اور اب چین اپنے بیشتر اراکین کے لیے ایک بڑا تجارتی پارٹنر اور برآمدی منڈی بن گیا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت، چین اور ایشیاء پیسیفک خطے کے درمیان تعاون کو مسلسل گہرا کیا جا رہا ہے۔ اپیک کے نصف سے زیادہ ممبران نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں حصہ لیا ہے، اور بہت سے تاریخی منصوبے خطے میں فعال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم چین کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے اور اگلے سال چین میں منعقد ہونے والےاپیک اجلاس کے ایجنڈے سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ مل کر کام کرنے سے، ایشیاء پیسیفک خطے کے تمام فریق یقیناً اقتصادی عالمگیریت کو آگے بڑھائیں گے اور علاقائی خوشحالی اور ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز کریں گے۔