چین کا شہر شن جن، اپیک اقتصادی رہنماؤں کے 33ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا، چینی صدر

0


بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے 32ویں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی کی حوالگی کی تقریب میں شرکت کی اور اعلان کیا کہ چین اگلے سال نومبر میں چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شن جن میں 33 ویں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ایشیاء پیسفک کمیونٹی کی تعمیر ہی اس خطے میں طویل مدتی ترقی اور خوشحالی کے حصول کا واحد راستہ ہے اور یہ تمام فریقوں کا مشترکہ وژن بھی ہے۔ 2026 میں چین تیسری بار اپیک کی میزبانی کرے گا۔ چین ایشیاء پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایشیاء پیسفک فری ٹریڈ ایریا، کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔ چین خطے کی ترقی میں نئی جان ڈالنے اور ایشیا پیسفک کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.