چین اور فن لینڈ کے تعلقات نے بین الاقوامی حالات کے نشیب و فراز کا کامیابی سے سامنا کیا ہے، چینی صدر

0


بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ اور فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔منگل کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ فن لینڈ ان اولین یورپی ممالک میں شامل ہے جنہوں نے چین کے ساتھ حکومتی تجارتی معاہدے پر دستخط کئے۔ گذشتہ پچھتر برسوں کے دوران، چین اور فن لینڈ کے تعلقات نے مختلف سماجی نظاموں اور نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر بین الاقوامی حالات کے نشیب و فراز کا کامیابی سے سامنا کیا ہے، اور سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون مسلسل مضبوط ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر 2024 میں صدر اسٹب کے کامیاب دورۂ چین کے دوران، دونوں ممالک نے آئندہ کے لیے چین۔فن لینڈ تعاون پر مبنی شراکت داری کا واضح خاکہ تشکیل دیا تھا۔صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ چین اور فن لینڈ کے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور صدر اسٹب کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کی دوستی کی روایت کو آگے بڑھانے، تمام شعبوں میں تعاون کے نئے باب کھولنے، اور مساوی و منصفانہ کثیر قطبی دنیا اور اشتراکی و پائیدار معاشی عالمگیریت کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کے خواہاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.