چین کا ریئر ارتھ سے متعلقہ اشیاء کے برآمدی کنٹرول کی مضبوطی اور لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی پر زور

0


بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ "عوامی جمہوریہ چین کے برآمدی کنٹرول قانون” اور "عوامی جمہوریہ چین کے دوہرے استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول سے متعلق ضوابط” سمیت دیگر متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق، چین کی وزارت تجارت نے 2025 کے لئے نمبر 61 اور نمبر 62 اعلامیے جاری کئے، جن میں چینی اجزاء پر مشتمل بعض غیر ملکی ریئر ارتھ اشیاء سے متعلقہ مصنوعات اور ریئر ارتھ اشیاء سے متعلقہ ٹیکنالوجی پر برآمدی کنٹرول کو مضبوط کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ریئر ارتھ سے متعلق اشیاء دوہرے استعمال کی خصوصیات کی حامل ہیں اور ان پر ایکسپورٹ کنٹرول ایک بین الاقوامی عمل ہے۔ ایک عرصے سے کچھ غیر ملکی تنظیموں اور افراد نے چین میں پیدا ہونے والی ریئر ارتھ سے متعلق اشیاء کو براہ راست یا پروسیسنگ کے بعد متعلقہ اداروں اور افراد کو منتقل یا فراہم کیا تاکہ انہیں عسکری مقاصد کے لئے براہ راست یا بالواسطہ استعمال کیا جائے، جس سے چین کی قومی سلامتی اور مفادات کو سنگین نقصان یا ممکنہ خطرہ لاحق ہوا ہے، اور یہ بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اس بار کنٹرول میں شامل اشیاء کا دائرہ محدود ہے، اور مختلف قسم کی لائسنسنگ سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.