چین بتدریج عالمی تجارتی ثالثی کے لیے ایک ترجیحی مقام بن چکا ہے , چینی وزیر انصاف
بیجنگ : چینی وزیر انصاف حہ رونگ نے چین کی ریاستی کونسل کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چین میں 16,000 بین الاقوامی ثالثی مقدمات نمٹائے گئے، جن کی مالیت 730 ارب یوان تک جا پہنچی ہے۔
ان میں 2024 میں 4400 سے زائد مقدمات موصول ہوئے، جن کی مالیت تقریباً 200 ارب یوان تھی جو سال 2020 کے مقابلے میں بالترتیب 100 فیصد اور 136فیصد کا اضافہ ہے۔ چین بتدریج عالمی تجارتی ثالثی کے لئے ایک ترجیحی مقام بن گیا ہے۔