چین ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہ کرنے کے عزم کو اہمیت دیتا ہے، چینی صدر

0

چین ایران کے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے حق کا احترام کرتا ہے، شی کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو

بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں یاد منانے کی تقریب میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں ۔منگل کے روز

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ایران کے ساتھ تعلقات کو چین کی مشرق وسطیٰ کی سفارتکاری میں ایک اہم مقام پر رکھا ہے اور چین، ایران کے ساتھ دوستی جاری رکھنے، باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، تجارت، سرمایہ کاری، صاف توانائی، رابطے اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، ثقافتی اور افرادی تبادلوں کو بڑھانے اور چین ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے استحکام اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ اختلافات کو حل کرنے کے لئے طاقت کا استعمال درست طریقہ نہیں ہے ۔ بات چیت پائیدار امن کے حصول کا صحیح طریقہ ہے۔ چین ایران کی جانب سے بارہا جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہ کرنے کے عزم کو اہمیت دیتا ہے، ایران کے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے حق کا احترام کرتا ہے، قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ میں ایران کی حمایت کرتا ہے اور سیاسی مذاکرات کے ذریعے اس کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ چین ایران کا جامع اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور ایران دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ صدر شی جن پھنگ کا گلوبل گورننس انیشی ایٹو بین الاقوامی نظام کی ترقی کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دینے کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.