تمنا بھاٹیا کا صبح کے تھوک سے مہاسوں کےعلاج کا دعویٰ

0


ممبئی :بھارتی انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور خوبصورتی کی شوقین تمنا بھاٹیا اپنی جلد کے کیل مہاسوں کے علاج کے لیے صبح کے وقت اپنے ہی تھوک کا استعمال کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئےایک انٹرویو میں اداکارہ نے چہرے پر موجود دانوں کے علاج کے لیے ایسی بیوٹی ٹپ دی جوسب کو حیران کرگئی۔
بیوٹی اور جلد کے مسائل کے حل کے لیے میزبان کے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’تھوک‘ تھوک لگائیں۔
تمنا نے واضح کیا کہ صبح اٹھتے ہی منہ میں پیدا ہونے والا تھوک یا لعاب جلد کے لیے فائدہ مند اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے جو کیل مہاسوں کو خشک کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا، ”یہ بات شاید عجیب لگے، لیکن میرے تجربے میں یہ کام کرتا ہے۔ جب آپ صبح اٹھتے ہیں تو جسم میں اینٹی بیکٹیریل عناصر ہوتے ہیں جو پمپلز کو خشک کرنے میں مدد دیتے ہیں۔“
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ ڈاکٹر نہیں، مگر اپنے تجربے کی بنیاد پر انہیں یقین ہے کہ اس کے پیچھے کوئی سائنسی حقیقت ضرور ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ، جب آپ صبح اٹھتے ہیں تو آپ کے جسم نے رات بھر منہ میں اینٹی بیکٹیریل اجزاء پیدا کر لیے ہوتے ہیں۔
تمنا کا کہنا ہے کہ ہمارا جسم رات کے دوران بیکٹیریا سے لڑنے کے لیے خود کو مضبوط کرتا ہے، جس کی وجہ سے صبح آنکھوں میں چپچپا سیال ہوتا ہے، ناک بھری رہتی ہے، اور منہ میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
انہی خصوصیات کی وجہ سے اگرآپ صبح کے تھوک کو استعمال کریں تو یہ آپ کے کیل مہاسوں کو جلدی خشک کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
تمنا بھاٹیا نے اپنی جلد کی دیکھ بھال کے حوالے سے مزید بتایا کہ وہ 24-25 سال کی عمر سے ہی اچھی اور معیاری اینٹی ایجنگ مصنوعات کا استعمال شروع کر چکی ہیں کیونکہ وہ کیمروں کے سامنے رہتی ہیں اور اچھی جلد رکھنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلد کی صحت میں خوراک بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بشرطیکہ آ پ کو معلوم ہو کہ آپ جو غذا لے رہے ہیں وہ صحت کے لیے کتنی فائدہ مند ہے۔
تمنا بھاٹیا کا دعویٰ ایک منفرد اور انوکھی بیوٹی ہیک ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہے۔ اگرچہ کچھ سائنسدان بھی لعاب میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کو تسلیم کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.