امریکہ کی ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف

0

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں امریکا نے ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار اور علاقائی استحکام کے لیے اس کی مستقل کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان امریکی محمکہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج پاکستانی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی، وزیر خارجہ روبیو نے ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار اور علاقائی استحکام کے لیے اس کی مستقل کاوشوں کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص داعش-خراسان (ISIS-K) کے خلاف اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ملاقات میں اگست میں اسلام آباد میں ہونے والے پاک-امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ روبیو نے باہمی مفاد پر مبنی دوطرفہ تجارت کے فروغ اور قیمتی معدنیات و کان کنی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.