پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان تعلق باہمی تعلقات کا اہم ستون ہیں، چینی فوجی کمیشن
بیجنگ:چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل زانگ یوؤ شیا نے بیجنگ میں دورے پر آئے ہوئے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصیم منیر سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز زانگ یوؤ شیا نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات چین اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہیں۔ فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا اور اسٹریٹجک مواصلات، تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے خطے کے امن اور ترقی کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ نئے دور میں چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے۔ جنرل زانگ یوؤ شیا نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔ سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تمام شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور وسعت دینے کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔انہوں نے کہا پاکستان میں چینی دوستوں کا بھرپور طریقے سے تحفظ کیا جائے گا۔