چین کی عالمی تجارتی تنظیم میں یکطرفہ ٹیرف اقدامات کی مخالفت کی اپیل

0

بیجنگ:22سے 23 جولائی ، عالمی تجارتی تنظیم کا 2025 کا تیسرا سالانہ جنرل کونسل اجلاس جنیوا میں منعقد ہوا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق دوسرے روز کی کانفرنس میں چین نے ” موجودہ صورتحال میں کثیرالجہتی تجارتی نظام کی حمایت کی تجاویز پر منبی” تحریری تجویز پیش کی اور یکطرفہ ٹیرف اقدامات کی مخالفت  اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کے  مشترکہ طور پر تحفظ   کی اپیل کی۔چین نے کہا کہ گزشتہ مہینوں میں  نئے یکطرفہ ٹیرف اقدامات سامنے آرہے ہیں، جنہوں نے 27 کھرب امریکی ڈالرز کے تجارتی حجم پر اثرات ڈالے ۔ اس پیش نظر ،چین نے عالمی تجارتی تنظیم کے ارکان سے ایحاد و تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے کثیرالجہتی تجارتی نظام کی حمایت کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے کی اپیل کی۔برازیل، یورپی یونین، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، ملائیشیا، کمبوڈیا، روس، وینزویلا سمیت کئی ممالک کے مندوبین  نے کہا کہ تجارتی اتار چڑھاؤ میں اضافہ ارکان  کے مشترکہ مفادات  کے خلاف ہے۔خاص طور پر کمزور ترقی پذیر ارکان  کی اقتصادی و سماجی ترقی پر اثر انداز ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.