جاپان چین کے ساتھ مل کر دو طرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے،چینی وزارت دفاع

0


بیجنگ:چین کی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بین نے اتوار کو جاپان کے اُن دعووں کو مسترد کر دیا کہ چینی فوجی طیارے جاپانی طیاروں کے ’’بہت قریب‘‘پرواز کر رہے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ چین کا ردعمل جائز اور پیشہ ورانہ تھا۔

اتوار کے روز ترجمان نے میڈیا سوال کے جواب میں کہا کہ جاپانی ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے جاسوسی طیارے  بحیرہ مشرقی چین میں چین کے ایئر ڈیفنس آئیڈینٹیفیکیشن زون میں بار بار قریب سے جاسوسی کی کوششیں کر رہے تھے۔ چینی طیاروں نے قانون کے مطابق جاپانی طیاروں کی شناخت، ٹریکنگ اور نگرانی کے لیے اقدامات کیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ "ہمارا جواب مکمل طور پر جائز، معقول اور ایک پیشہ ورانہ اور معیاری طریقے سے دیا گیا۔” جاپانی فوجی جہازوں اور طیاروں کی ایسی جاسوسی کارروائیاں چین اور جاپان کے درمیان سمندری اور فضائی سلامتی کے خطرات کا باعث ہیں ۔ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین کے ساتھ مل کر دو طرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.