چین کے تائیوان خطے کے 8 اداروں کو برآمدی کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، چینی وزارت تجارت
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت نےچین کے تائیوان خطے کے آٹھ اداروں کو برآمدی کنٹرول لسٹ میں شامل کیا۔ اس حوالے سے بدھ کے روز وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں امن و امان کے تحفظ اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے "عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون” اور "دوہرے استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول پر عوامی جمہوریہ چین کے قواعد” سمیت دیگر قوانین و ضوابط کے مطابق، ” تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں کی جانب سے فوجی طاقت کے ذریعے علیحدگی کی جستجو کی کوششوں میں دانستہ طور پر تعاون کرنے والے ایرو اسپیس انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن سمیت تائیوان کے 8 اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا 8 اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر پابندی لگائی گئی اور اس وقت جاری متعلقہ برآمدی سرگرمیوں کو بھی فوری طور پر روک دیا گیا۔برآمد کی ضرورت پڑنے کے خصوصی حالات میں برآمد کنندگان کو چینی وزارت تجارت کو درخواست پیش کرنی ہوگی. اسی روز چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن حوا نے نشاندہی کی کہ "تائیوان کی علیحدگی” ایک بند راستہ ہے جبکہ "علیحدگی” کی مدد کرنا غلط انتخاب ہے۔ ایسے کاروباری ادارے، گروہ اور افراد جو "تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کی جانب سے ملک کو تقسیم کرنے اور علیحدگی پسند جرائم کو اکسانے” میں حصہ لیتے ہیں، انہیں یقیناً قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔