مشتعل افراد کا سینئر اداکار راشد محمود پر تشدد، قیمتی سامان چھین لیا

0

پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں نامعلوم مشتعل افراد نے شیخ خلیفہ برج کے مقام پر سینئر پاکستانی اداکار راشد محمود کو تشدد کا نشانہ بناکر ان سے قیمتی سامان چھین لیا۔
سینئر اداکار نے راجن پور سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو لینے جارہے تھے کہ اس دوران رحیم یارخان جاتے ہوئے موٹروے انٹرچینج سے راستہ بھٹک کر شیخ خلیفہ برج پہنچ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دورام ایک موٹرسائیکل ان کی گاڑی سے ٹکرائی جس پر اہل علاقہ نے مجھے مارا اور قیمتی سامان سمیت شناختی کارڈ تک چھین لیا۔
انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل اتنی تیزی سے ان کی گاڑی سے ٹکرائی کہ وہ بھی خوفزدہ ہو گئے تھے اور حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار تمام افراد ایک جانب جا گرے، مگر کسی کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔
راشد محمود نے کہا کہ تشدد کرنے والے زبردستی مجھے اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے، تاہم وہاں پر موجود ایک شخص نے میری جان بخشی کرائی اور پولیس کو اطلاع دی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگاکہ تشدد کرنے والے افراد کچے کے ڈاکو ہیں اور قصور بھی ان کا تھا اور مجھے الٹا مارنا شروع کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.