جارحیت پر دشمن کو دیا گیا جو اب قیامت تک یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جارحیت پر دشمن کو دیا گیا جو اب قیامت تک یاد رکھا جائے گا، پاک افواج نے بہترین حکمت عملی سے دلیری کا مظاہرہ کیا، بھارت کے خلاف پوری قوم کا اتحاد دشمن کبھی فراموش نہیں کرسکے گا۔
مری روڈ انٹر چینج جناح اسکوائر کے افتتاح پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 35 روز قبل اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا، محسن نقوی کی بتائی ہوئی مدت میں منصوبہ مکمل کیا گیا، منصوبہ اعلیٰ کارکردگی کا بہترین نمونہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق پرایک بار پھر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جارحیت پر دشمن کو دیا گیا جو اب قیامت تک یاد رکھا جائے گا، 10 مئی کو پاک افواج نے دشمن کو شکست دی، پوری قوم کا اتحاد دشمن کبھی فراموش نہیں کرسکے گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف فتح قوم کے اتحاد اور اتفاق کی بدولت ممکن ہوئی، یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ، مہربانی ہے، پاک افواج نے بہترین حکمت عملی سے دلیری کا مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی داخلی اور خارجی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کیے گئے رابطوں کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں ہونے والی بریفنگ سے متعلق بھی تفصیلات بتائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری میں بھارتی کشیدگی کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔