نیرج چوپڑا کی دعوت پر ارشد ندیم کی بھارت جانے سے معذرت

0

ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے کوریا میں ہیں
لاہور: پاکستان کے معروف جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی دعوت پر بنگلورو میں ہونے والی کلاسک جیولین تھرو چیمپئن شپ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد ندیم کا سال بھر کا ٹریننگ اور ایونٹس کا شیڈول پہلے سے طے شدہ ہے، جس کی وجہ سے وہ بھارت کا دورہ نہیں کر سکیں گے۔ نیرج چوپڑا نے انہیں چیمپئن شپ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے کوریا میں ہیں، جہاں یہ ایونٹ 27 مئی سے شروع ہو رہا ہے۔ارشد ندیم کا شمار پاکستان کے نمایاں کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور وہ اولمپکس سمیت مختلف عالمی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.