گلوکار راحت فتح علی خان دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار

0

دبئی: معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راحت فتح علی خان کی گرفتاری دبئی پولیس کی جانب سے کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ راحت فتح علی خان کا سابق مینیجر سلمان احمد سے تنازع چل رہا تھا، جس پر انہوں نے دبئی حکام کو درخواستیں دی تھیں۔

گلوکار اپنے کنسرٹس کے سلسلے میں دبئی پہنچے تھے جہاں پولیس نے ان کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ راحت فتح علی نے چند ماہ قبل اپنے مینیجر سلمان احمد کو برطرف کردیا تھا۔

سابق مینیجر کے ساتھ تنازع کے باعث دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کروا رکھے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.