"امن 2025” کثیر القومی بحری مشترکہ مشقیں اختتام پذیر
کراچی :پاکستان نیوی کے زیر انتظام کثیر القومی بحری مشترکہ مشق "امن2025” بین الاقوامی بحری بیڑوں کی پریڈ کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔ یہ2007 سے اب تک 9واں موقع ہے کہ چینی بحریہ نے کثیر القومی بحری مشترکہ مشقوں کی "امن” سیریز میں حصہ لیا ہے۔ 7 فروری کو امن 2025 کے افتتاح کے بعد سے،شریک ممالک کی بحری افواج نے بندرگاہ کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں مشقوں کا مشاورتی عمل، "امن ڈائیلاگ”، بحری جہازوں کے دورے اور ثقافتی تبادلے وغیرہ شامل رہے، جن سے شریک افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد میں مزید اضافہ ہوا اور باہمی دوستی مزید گہری ہوئی ہے۔ 10 سے 11 تاریخ تک سمندر میں لائیو مشقوں کا مرحلہ جاری رہا، اور شریک افواج نے کراچی کے قریب پانیوں میں میری ٹائم ریپلینشمنٹ، مشترکہ انسداد قزاقی،سرچ اینڈ ریسکیو، اور فضائی دفاع جیسے امور پر مشقیں کیں۔ انڈونیشیا، جاپان، اٹلی، ملائیشیا اور امریکہ سمیت دس سے زائد ممالک نے امن 2025 میں شرکت کے لیے اپنے بحری جہاز بھیجے اور 40 سے زائد ممالک کے مبصرین بھی ان کثیر القومی مشقوں میں شریک رہے۔