24ویں نیشنل مینز نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا
17 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،پاکستان آرمی، ائرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا شامل
لاہور: 24 ویں نیشنل مینز نیٹ بال چیمپئن شپ یکم دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 17 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا شامل ہیں۔اس چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس،پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔